حیدرآباد۔11۔مارچ (اعتماد نیوز)محبوب نگر کے ٹی آر ایس انچارج کی حیثیت سے
ٹی آر ایس کے قائد ابراہیم کی جگہ ٹی این جی او قائد سرینواس گوڑ کا تقرر
عمل میں آیا۔ چنانچہ سابق میں ٹی آر ایس کی
جانب سے محبوب نگر رکن اسمبلی
کے انتخابات میں سید ابراہیم کو موقع دیا گیا۔ لیکن اس وقت ٹی آر ایس کی
جانب سے فرقہ پرست طاقتوں کی حمایت کی وجہ سے ٹی آر ایس قائد سید ابراہیم
کو شکست کا سامنا کر نا پڑا۔